وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست کے درمیان تعاون برقرار رہنے تک کسی سازش کی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو عدالتی فیصلے پر فوری جشن منانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی معاملات اپنی مرضی سے نہیں چلائے جاسکتے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جیل میں ملاقاتوں کا اختیار متعلقہ حکام اور عدالت کے پاس ہے، جبکہ حکومت کو قیدیوں کو سہولیات دینے پر اصولی طور پر کوئی اعتراض نہیں۔
