امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ حماس کے مکمل طور پر غیر مسلح ہونے تک امریکا غزہ کی تعمیرِ نو کی حمایت نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اگر حماس آئندہ 60 سے 90 دن میں اپنے ہتھیار اور سرنگیں حوالے کردیتی ہے تو اسے اہم پیش رفت سمجھا جائے گا، بصورتِ دیگر اسرائیل کو کارروائی کے لیے مزید امریکی حمایت حاصل رہے گی۔ کشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا حماس کے دعووں کے بجائے اس کے عملی اقدامات کو اہمیت دے گا۔
