ذات صلة

جمع

فلپائن کے اسکول میں فائرنگ، طالب علم ہلاک، 2 زخمی

فلپائن کے ایک ہائی اسکول میں طالب علم نے ساتھی طلبہ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا نویں جماعت کا طالب علم تھا اور واقعے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ حکام نے اسکول کی صورتحال پر قابو پانے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل بھی ملک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 3 طلبہ ہلاک ہوئے تھے۔