سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں عدالت نے سزا سناتے ہوئے 1500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ وارنر نے گزشتہ ماہ جرم کا اعتراف کیا تھا۔ عدالت نے انہیں آئندہ ڈرائیونگ کے لیے گاڑی میں الکوحل انٹرلاک ڈیوائس نصب کرنے کا بھی پابند کیا ہے، جو الکوحل کی موجودگی میں گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روکتی ہے۔
