ذات صلة

جمع

پیوٹن کی پاکستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کے مطابق ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی سمیت متعدد شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون موجود ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روسی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کے مختلف شعبوں کو مزید وسعت دیں گے اور اپنے تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط بنائیں گے۔