ذات صلة

جمع

نئی دہلی میں اہم مقامات کو بم دھماکوں کی مبینہ دھمکیاں، سیکیورٹی سخت

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں ہائی کورٹ، بین الاقوامی ایئرپورٹ اور دیگر اہم مقامات کو دھماکوں کی مبینہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی آمیز پیغامات میں مختلف سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ای میل میں دہلی ہائی کورٹ میں دھماکے کی دھمکی دی گئی، جبکہ اس کے بعد ضلعی عدالتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ بعض دیگر دھمکی آمیز پیغامات میں دہلی کے مختلف سرکاری دفاتر، ایئرپورٹ اور دہلی کینٹ کے ایک دفتر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیوں کے بعد متعلقہ مقامات پر فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی ٹیمیں پہنچ گئیں اور تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا۔ حکام نے مختلف مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے، تاہم ابتدائی کارروائی کے دوران کسی مقام سے مشتبہ شے ملنے کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دہلی میٹرو اور بعض ٹرینوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے دھمکیوں کی نوعیت اور ان کے ذریعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔