ایران نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے متعلق ایک اسٹریٹجک ایکشن پلان کے بنیادی خدوخال کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان ولی اللہ بیاتی کے مطابق تہران میں ہونے والے اجلاس کے دوران آبنائے ہرمز کی انتظامی حکمتِ عملی اور خطے کی سلامتی و ترقی سے متعلق منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
ولی اللہ بیاتی نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان کی آرا سننے کے بعد اسٹریٹجک ایکشن پلان کے اہم نکات کی منظوری دی گئی۔ ان کے مطابق اجلاس کے دوران ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کی بات کی گئی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے متعلق سلامتی اور انتظامی امور کے حوالے سے حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔
