مظفرگڑھ کینال میں ایک ہفتہ قبل پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں لاپتہ تین بچوں کی لاشیں بھی تلاش کرلی گئی ہیں۔ حادثے میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ کینال میں جاگرا تھا، جس کے نتیجے میں کئی افراد پانی میں ڈوب گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 12 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، جبکہ حادثے کے وقت رکشے میں 26 افراد سوار تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو زندہ بچا لیا تھا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہا۔ آخرکار مزید تین بچوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
