تھرپارکر کے گاؤں ڈھنکاریو میں گھریلو تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی گھریلو حالات کے باعث میکے میں موجود تھی، جہاں اس کا شوہر آیا اور مبینہ طور پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
