ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں خدمات انجام دینے والے دو پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈاکٹر اسد اللہ رومی اور ابرار تنولی کو بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی، صحت اور حجاجِ کرام کے لیے خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

سفیر پاکستان احمد فاروق نے دونوں شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ اعزاز یافتگان نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔