پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ صرف تین ممالک تک محدود نہیں بلکہ خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کے لیے تعاون کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ معاہدہ دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہے، تاہم مستقبل میں کون سے ممالک شامل ہوں گے، اس بارے میں فی الحال کوئی حتمی معلومات نہیں۔ پاکستان سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے بھی تیار ہے۔
