ذات صلة

جمع

میر رضا کیس: ڈیجیٹل شواہد فارنزک کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے

کراچی میں میر رضا کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے نوجوان کا موبائل فون اور ڈیجیٹل گھڑی والدین کی موجودگی میں این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیے ہیں تاکہ ان کا فارنزک جائزہ لیا جا سکے۔

تفتیش کے دوران جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ٹاورز موجود ہیں، جن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے متعلقہ مقامات اور مشتبہ نقل و حرکت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔