کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف میں دعا چوک کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔ زخمی ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے موبائل فون، پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
