راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
والد کے مطابق بیٹی نے رواں سال جنوری میں گھر سے جا کر پسند کی شادی کی تھی اور شوہر کے ساتھ کراچی میں رہ رہی تھی۔ چند روز قبل بھائی اسے واپس گوجر خان لے آیا تھا۔ واقعے کے روز گھر پہنچنے پر مبینہ طور پر تلخ کلامی کے دوران بھائی نے فائرنگ کردی، جس سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
