سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں جاری الاطاولہ فیسٹیول میں خواتین کے ماضی کے روایتی معمولات کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔ لڑکیوں نے روایتی لباس پہن کر لکڑیاں جمع کرنے، پانی بھرنے، کپڑے دھونے اور روایتی کافی تیار کرنے جیسے کاموں کا عملی مظاہرہ کیا۔
تقریب میں قدیم اوزار، مقامی وسائل، پتھروں سے بنے مکانات اور پرانی گلیاں بھی نمائش کا حصہ بنیں۔ منتظمین کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد مقامی ورثے کو محفوظ رکھنے، نئی نسل کو قدیم طرزِ زندگی سے روشناس کرانے اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
