ذات صلة

جمع

سعودی عرب کی عالمی امدادی مہم جاری، افغانستان اور غزہ میں خوراک تقسیم

سعودی عرب نے مختلف ممالک میں انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے افغانستان اور غزہ میں خوراک تقسیم کی، جبکہ انڈونیشیا میں بچوں کے دل کے علاج کا طبی منصوبہ مکمل کیا۔

افغانستان کے صوبہ لغمان میں سیلاب متاثرین کے 70 خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کیے گئے، جن سے 490 افراد مستفید ہوئے۔ غزہ میں بھی ضرورت مند فلسطینیوں میں 25 ہزار گرم کھانوں کے پیکٹ پہنچائے گئے۔

دوسری جانب انڈونیشیا میں سعودی طبی ٹیم نے 53 مریضوں کا معائنہ کیا اور 25 اوپن ہارٹ سرجری سمیت متعدد کامیاب طبی کارروائیاں مکمل کیں۔