وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لانا ملک کو مضبوط، پُرامن اور خوشحال بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی علمی، فکری اور جسمانی نشوونما کے لیے دستیاب وسائل استعمال کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔
