سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں واقع بلجرشی کا تاریخی ’سنیچر بازار‘ ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصے سے علاقے کی ثقافت اور روایات کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بازار کا نام ماضی میں یہاں ہفتہ وار بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے باعث ’سنیچر بازار‘ مشہور ہوا، تاہم یہ بازار اب روزانہ کھلا رہتا ہے۔
یہاں مہندی، بخور، مصالحے، روایتی برتن، دستکاری، قدیم زیورات، خنجر اور دیگر ثقافتی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ بازار میں شادی بیاہ اور خوشی کی تقریبات سے جڑی کئی قدیم اشیا بھی موجود ہیں، جو سعودی عرب کے روایتی طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
