پاکستانی یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مشکلات پر پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے اپنے 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہیں کر سکے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ معاملہ سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے اور اپنے بیٹے کو بڑوں کے اختلافات سے دور رکھنا چاہتے ہیں، تاہم بیٹے سے ملاقات کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کریں گے۔
جنید اکرم کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
