حیدرآباد کی نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے فارغ التحصیل طلبہ نے چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کو کانووکیشن میں مہمانِ خصوصی بنانے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرِثانی اور ان سے مشاورت کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آئینی حقوق اور شہری آزادیوں کے معاملے میں عدلیہ کے کردار کو بھی مدِنظر رکھا جانا چاہیے۔
طلبہ کا اعتراض نئی دہلی میں احتجاج سے متعلق ایک درخواست کی فوری سماعت نہ ہونے اور پولیس کارروائی سے متعلق مبینہ شکایات پر ہے۔
