ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے جلد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کی عوامی سرگرمیوں اور مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جائیں گی۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہ آنے کے باعث ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ ملاقاتیں اور آئندہ عوامی سرگرمیاں ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے میں مدد دیں گی۔
