اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی میں کوئی مسئلہ نہیں۔ حالیہ جذباتی پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع ہوئیں، تاہم نمرہ خان نے بتایا کہ ان کی شادی کی تصاویر حذف نہیں کی گئیں بلکہ نظرِ بد سے بچنے کے لیے صرف پروفائل پر نیچے منتقل کی گئی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب خیریت ہے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
