اداکارہ شرمین علی نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد اپنی بیٹی اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے خود مختار بننا ان کی مجبوری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں شادی کے باعث تعلیم مکمل نہ ہو سکی، جبکہ علیحدگی کے بعد وہ والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ ابتدا میں انہوں نے کپڑوں کی ڈیزائننگ، ہوم ڈیکور اور دیگر کام کیے، پھر چند ماہ بعد شوبز میں کام کا موقع ملا۔ شرمین علی کے مطابق مشکلات کے باوجود انہوں نے محنت کے ذریعے اپنی شناخت بنائی اور زندگی کا سفر نئے عزم کے ساتھ دوبارہ شروع کیا۔
