ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا قوی امکان ہے، جبکہ شریک ٹیموں کو غیر رسمی طور پر مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل جلد ٹورنامنٹ کے وینیو اور مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ 28 اگست سے 13 ستمبر تک متوقع ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور یو اے ای کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پہلے ہی اپنی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے، جس میں ہرمن پریت کور کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
