ذات صلة

جمع

بازوں کی نیلامی میں مقابلوں کی نئی شرط متعارف

انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کی نیلامی کے...

جیرڈ لیٹو پر چار خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات

امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر چار خواتین...

فہد شیخ نے محمد احمد سے بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا

پاکستانی اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد...

کپتانی گئی، پاکستان کے لیے جذبہ نہیں: عماد بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے...

جیرڈ لیٹو پر چار خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات

امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر چار خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ دعوے بی بی سی کی ایک نئی دستاویزی فلم میں سامنے آئے، جس میں مجموعی طور پر 10 خواتین نے اداکار کے بارے میں گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ واقعات 2002 سے 2016 کے درمیان پیش آئے، جن میں بعض خواتین نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کے وقت کم عمر تھیں۔ تاہم جیرڈ لیٹو نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی۔