انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کی نیلامی کے لیے نئے قواعد متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت نیلامی میں فروخت ہونے والے باز ہی مقامی اور بین الاقوامی چِک ریسنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس فیصلے سے بازوں کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کی توقع ہے، کیونکہ اب خریداری کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کا موقع بھی اہم ہوگا۔
2025 کی نیلامی میں 67 بریڈنگ فارمز نے حصہ لیا تھا اور 1,103 باز فروخت ہوئے تھے، جن سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ سعودی ریال سے زائد کی آمدنی ہوئی تھی۔
2026 کی نیلامی 5 سے 25 اگست تک ملہم، ریاض میں منعقد ہوگی، جہاں نایاب بازوں کی نیلامی کے علاوہ مختلف نمائشیں، سامان اور فالکنری سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
