امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہونے سے ایران کو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے اثرات جاننے میں مدد مل رہی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایڈمرل کوپر نے فوجیوں کو آپریشنل سیکیورٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد سے ایران فوجیوں کی پوزیشن، ردعمل اور حملوں سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن میں تعینات بعض امریکی فوجیوں کے موبائل فون محدود کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
