عراق نے ان الزامات کے ثبوت طلب کر لیے ہیں کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کے لیے عراقی سرزمین استعمال کی گئی۔ عراقی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق کسی بھی فریق نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ عراق اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اس معاملے پر عراقی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا، جس میں امریکی اور سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔
عراقی حکومت نے واضح کیا کہ وہ ملک کو علاقائی تنازعات سے دور رکھنے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے سفارتی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔ دوسری جانب عراقی ملیشیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی اور سعودی فضائی حملوں میں 7 صوبوں میں 20 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔
