ذات صلة

جمع

بازوں کی نیلامی میں مقابلوں کی نئی شرط متعارف

انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کی نیلامی کے...

جیرڈ لیٹو پر چار خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات

امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر چار خواتین...

فہد شیخ نے محمد احمد سے بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا

پاکستانی اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد...

کپتانی گئی، پاکستان کے لیے جذبہ نہیں: عماد بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے...

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ حالیہ بارشوں سے بچاؤ کے لیے مکان کی اوپری چھت پر مٹی ڈالی گئی تھی، جس کے باعث چھتیں ایک دوسرے پر آ گریں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین منزلہ مکان میں تین بھائی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے جبکہ تقریب میں دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔