سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کو سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد ہوگا۔ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امتحان کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، جبکہ امیدواروں کو مقررہ وقت پر مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امتحان مکمل ہونے سے پہلے ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ والدین کے لیے الگ انتظار گاہوں اور امیدواروں کے لیے ضروری اسٹیشنری و پینے کے پانی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
