بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
