ذات صلة

جمع

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کی جگہ شمیم حسین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز نے قومی بلے باز عبداللہ شفیق کو ریلیز کر کے ان کی جگہ بنگلا دیش کے شمیم حسین کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

عبداللہ شفیق نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

اب وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جہاں انہیں انجری کا شکار عبداللہ فضل کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔