پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تمام میچز اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست کو ہوگا۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے سیریز کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
