بھارت میں نیٹ پیپر لیک معاملے پر کانگریس نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے طلبہ کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی پر وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے معافی اور جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
پریانکا گاندھی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں ارکانِ پارلیمنٹ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر مظاہرہ کیا، جبکہ اپوزیشن نے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور حکومت سے وضاحت کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب راہول گاندھی نے امیت شاہ کو خط لکھ کر پُرامن مظاہرین پر مبینہ تشدد کی تحقیقات، جوابدہی اور احتجاج کے جمہوری حق کے تحفظ پر زور دیا۔
