متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ تعاون اور مسلسل سفارتی رابطے ناگزیر ہیں۔
