ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات ادا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو مرحوم افسر کے قانونی وارث کو بقایا واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ واجبات تسلیم کیے جانے کے باوجود مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، جبکہ کے ڈی اے نے مالی مشکلات کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ساڑھے 3 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ پنشن اور ریٹائرمنٹ کے واجبات ملازمین کا قانونی حق ہیں، جنہیں مالی مسائل کی بنیاد پر روکا نہیں جا سکتا۔ عدالت نے کے ڈی اے کو درخواست گزار کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرنے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔