ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

لالیگا صدر کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ، فٹبال نظام پر کڑی تنقید

ہسپانوی فٹبال لیگ (لالیگا) کے صدر خاویر تیباس نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل توسیع فٹبال کے نظام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اطالوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں تیباس نے 2030ء ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری فٹبال دنیا صرف ورلڈ کپ کے گرد نہیں گھوم سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی لیگز فٹبال کی بنیاد ہیں، مگر فیفا کی موجودہ پالیسیاں ہزاروں ملازمتوں اور مجموعی فٹبال انڈسٹری کو متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2026ء ورلڈ کپ میں اضافی پانی پینے کے وقفوں اور فائنل کے طویل ہاف ٹائم کو بھی تجارتی مفادات سے جوڑا۔

تیباس نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ جیانی انفینٹینو کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں، مگر خاموش رہنے کی وجہ سے فٹبال کو پہنچنے والے نقصان میں شریک ہیں۔

دوسری جانب جنوبی امریکی فٹبال تنظیم 2030ء ورلڈ کپ میں 64 ٹیموں کی شمولیت کی حمایت کر رہی ہے، جبکہ یورپی شائقین کی تنظیم نے بھی مہنگے ٹکٹوں، بڑھتے سفری اخراجات اور غیر شفاف فیصلوں پر فیفا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جیانی انفینٹینو 2027ء سے 2031ء کی مدت کے لیے چوتھی بار فیفا کے صدر منتخب ہونے کے خواہش مند ہیں، جبکہ انتخابات آئندہ سال 18 مارچ کو مراکش میں ہوں گے۔