بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین پر تشدد، پتھراؤ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف 10 ایف آئی آرز درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب جنتر منتر پر پارٹی کا دھرنا جاری ہے، جس کے پیشِ نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے مزید 20 دستے دہلی میں تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ اضافی اہلکاروں کو مغربی بنگال سے خصوصی پروازوں کے ذریعے دہلی منتقل کیا جا رہا ہے۔
