ذات صلة

جمع

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں...

امریکا نے متعدد تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف نافذ کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر...

ایران جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ، امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جاری جنگ پر اب تک تقریباً 37.5 ارب امریکی ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی درخواست دی ہے، جس میں ایران جنگ کے لیے تقریباً 70 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی میں بریفنگ کے دوران ہیگسیتھ نے بتایا کہ 37.5 ارب ڈالر کے تخمینے میں ستمبر کے اختتام تک جاری رہنے والے بعض آپریشنز اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی شامل ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ تخمینہ بعض دیگر اندازوں سے کم ہے، جبکہ موڈیز اینالیٹکس نے توانائی کی قیمتوں اور دیگر معاشی اثرات کو شامل کرتے ہوئے امریکی معیشت پر اس جنگ کی مجموعی لاگت 150 ارب ڈالر تک ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔

یہ تازہ تخمینہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مئی میں جاری کیے گئے 29 ارب ڈالر کے سابقہ تخمینے سے تقریباً 8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔