پتوکی میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور اس کا گردہ نکال کر فروخت کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضا 26 جون کو اپنے دوست رحمت کو نوکری کا بہانہ بنا کر راولپنڈی لے گیا، جہاں مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلا کر بےہوش کیا گیا اور اس کا گردہ نکال کر فروخت کر دیا گیا۔
رحمت کے مبینہ اغوا کا مقدمہ 12 جولائی کو اس کے بہنوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جبکہ بعد ازاں متاثرہ شخص خود گھر واپس پہنچ گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مرکزی ملزم رضا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
