ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

ایران کے خلاف تازہ امریکی فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ فضائی کارروائیوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔ کارروائیوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری تنصیبات، میزائل و ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ مئی کے آغاز سے اب تک تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 450 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ نقل و حمل میں معاونت فراہم کی گئی ہے۔

سینٹکام نے مزید کہا کہ امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور آبنائے ہرمز میں شہری بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی بلاجواز ایرانی کارروائی کا جواب دینے کے لیے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔