بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو نوجوانوں کا “بدترین دشمن” قرار دیتے ہوئے ان کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ملک میں کروڑوں طلبہ سے متعلق 152 امتحانی پرچے لیک ہوئے، مگر کسی ذمہ دار کو سزا نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سزا صرف محنت کرنے والے نوجوانوں کو ملی، جنہیں وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، بلکہ احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر تشدد کیا گیا، جبکہ پیپر لیک میں ملوث افراد آزاد گھوم رہے ہیں۔
