ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کویت کے احمد الجابر ایئربیس پر ابتدائی انتباہی ریڈار، میزائل دفاعی نظام، ایف پی ایس-117 ریڈار، پیٹریاٹ سسٹم اور سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں امریکی ریڈار کوریج کو کمزور کرنا تھا۔

ایرانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کامی کازی ڈرونز کے ذریعے کیمپ عریفجان، کیمپ العدیری اور احمد الجابر ایئربیس کی مختلف امریکی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ادھر آئی آر جی سی نے بحرین کے محرق اور الرفاع علاقوں میں امریکی فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔