رحیم یار خان میں گھریلو تنازع کے بعد ایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو زندہ بچا لیا، تاہم دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر دو بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر سے کپڑے نہ دلانے پر ہونے والے جھگڑے کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
