ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مکہ میں ایک ہزار سال قدیم قرآنِ کریم کا نادر نسخہ نمائش کے لیے پیش

مکہ مکرمہ میں منعقدہ ’اقرأ‘ نمائش میں قرآنِ کریم کا ایک ہزار سال قدیم نایاب نسخہ زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ تاریخی نسخہ معروف خطاط علی بن ہلال (ابن البواب) نے تحریر کیا تھا اور اسے اسلامی خطاطی کا ایک شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔

اس نادر مخطوطے پر نہایت خوبصورت حاشیے اور نفیس خطاطی موجود ہے، جو اس کی علمی، فنی اور تاریخی اہمیت کو نمایاں کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس معیار کے صرف چند ہی نادر نسخے موجود ہیں، جو مسلمانوں کی قرآنِ کریم سے محبت اور اسلامی ورثے کی عظمت کی عکاسی کرتے ہیں۔