چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کامیابی سے داغنے کا تجربہ کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ڈمی وار ہیڈ سے لیس میزائل اپنے مقررہ ہدف تک کامیابی سے پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی فوجی مشق کا حصہ تھا، متعلقہ ممالک کو پیشگی آگاہ کیا گیا تھا اور اس کا مقصد کسی مخصوص ملک کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔
