روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 46 سے زائد زخمی ہوئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ایک رہائشی عمارت شدید متاثر ہوئی اور کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔
