جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی مطالبات پیش کیے، جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کے لیے انتظار گاہ قائم کرنے کی تجویز دی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جیلوں میں انسانی حقوق اور قیدیوں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
