ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بشریٰ انصاری کا انکشاف: شوبز کی بعض اداکاراؤں کو بچپن میں والد کی عدم موجودگی کا سامنا

معروف اداکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی معروف اداکاراؤں کو بچپن میں والد کی طرف سے نظراندازی یا ان کی غیر موجودگی کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اداکارائیں کم عمری میں خاندانی ٹوٹ پھوٹ اور والد کی علیحدگی کے باعث سخت حالات سے گزریں، تاہم انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے شوبز میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک عام حقیقت ہے کہ کئی باصلاحیت اداکاراؤں نے ابتدائی زندگی میں مشکلات کا سامنا کیا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کامیابی حاصل کی۔ ان کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔