ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مسجد الحرام کے تاریخی ورثے کی جھلک، قدیم سنگ مرمر کی ٹائلز پر خلفائے راشدین کے نام

مکہ مکرمہ میں واقع ایک تاریخی نمائش میں مسجد الحرام کے تعمیراتی ورثے سے متعلق نایاب اور قدیم سنگ مرمر کی ٹائلز رکھی گئی ہیں جو اسلامی تاریخ کی ایک اہم جھلک پیش کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سنگ مرمر کی چھ ٹائلز ماضی میں مسجد الحرام کے دالانوں میں نصب تھیں اور ان کی تیاری سنہ 1881 عیسوی کے قریب ہوئی۔ ان ٹائلز پر خوبصورت خطاطی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا نام، نبی اکرم ﷺ کا اسم مبارک اور چاروں خلفائے راشدین حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی المرتضیٰ کے نام کندہ ہیں۔

یہ نایاب نوادرات مسجد الحرام کی صدیوں پر محیط تعمیر و ترقی کی گواہ سمجھی جاتی ہیں اور اسلامی خطاطی و فنِ تعمیر کی شاندار مثال پیش کرتی ہیں۔ نمائش میں رکھی گئی دیگر تاریخی اشیا، مخطوطات اور تعمیراتی مراحل کی تفصیلات بھی زائرین اور تاریخ کے طلبہ کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں۔